• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کی اجازت افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات میں بڑا اضافہ

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی حکومت کی جانب سےچینی کی برآمد کی اجازت کےبعد افغانستان کےلیے پاکستانی برآمدات میں بڑا اضافہ ہوگیا-رواں مالی سال کےپہلےپانچ ماہ کے دوران افغانستان کے لیےپاکستانی برآمدات 57کروڑ87لاکھ ڈالرز رہیں ،رواں مالی سال کے پہلےپانچ ماہ کے دوران افغانستان کے لیےپاکستانی برآمدات میں بیالیس فیصد کااضافہ ہوا اور اسی مدت میں افغانستان کے لیے چینی کی برآمدات دو ہزار دو سو چوالیس فیصد بڑھ گئیں ہیں۔حکومتی ذرائع کےمطابق نومبر2024میں سالانہ بنیادوں پرافغانستان کے لیےبرآمدات میں17فیصدکااضافہ ہوا اور رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں افغانستان کے لیےپاکستانی برآمدات میں سب سےزیادہ حصہ چینی کی برآمدات کا ہے-حکومتی ذرائع کے مطابق جولائی تانومبر 2024میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 57کروڑ87لاکھ ڈالرز رہیں اورگذشتہ سال اسی مدت میں افغانستان کے لیے برآمدات 40کروڑ88 لاکھ ڈالرزتھیں جبکہ نومبر2024 میں افغانستان کےلیے پاکستانی برآمدات کاحجم12کروڑ 85لاکھڈالرز رہا اورنومبر2023میں افغانستان کے لیے برآمدات کا حجم11کروڑڈالرزتھا-ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی تانومبر2024میں افغانستان کے لیے چینی کی برآمد13کروڑ89لاکھ ڈالرز رہی اور گذشتہ سال اسی مدت میں افغانستان کےلیےچینی کی برآمد59لاکھ ڈالرز تھی-واضح ہے کہ وفاقی کابینہ نے جون 2024 سے لیکر اب تک مجموعی طور پر 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید