• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے سیکورٹی خدشات کے اظہار کے بعد سی پیک پروجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ

اسلام آباد ( مہتا ب حیدر)چین کی جانب سے سیکیورٹی خدشات اورسی پیک پروجیکٹس کے دوسرے مرحلے کے نفاذ میں سست روی اپنانے کے بعد سے وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پیش رفت کے جائزہ اجلاسوں کی صدارت جاری رکھی ہوئی ہےلیکن خاطر خواہ پیش رفت حاصل نہیں ہو سکی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی حکام مرحلہ وار طریقہ کار اپنانے کے ذریعے ایم ایل-1 اور کے کے ایچ منصوبوں کی مالی معاونت کے لیے تیار ہو سکتے ہیں، لیکن یہ سب کچھ پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی میں بہتری پر منحصر ہے۔منصوبہ بندی کی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ سرکاری اعلان کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے اسلام آباد میں سی پیک پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی، وزارت منصوبہ بندی کے ایڈیشنل سیکریٹری، منصوبہ بندی کمیشن کے اراکین، مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے سیکریٹریز، اور متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں توانائی، انفراسٹرکچر، خوراک و زراعت، اور خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) سمیت اہم شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید