• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان صرف بشریٰ بی بی سے مشاورت کرتے ہیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ بانی کی غیر موجودگی میں کون پارٹی کو بہتر چلا سکتا ہے؟ 

سیاسی قیادت یا خاندان جواب دیتے ہوئےتجزیہ کارمظہر عباس نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا فیصلہ نواز شریف، پیپلز پارٹی کا آصف زرداری اور پی ٹی آئی کا فیصلہ عمران خان کرتے ہیں۔

تجزیہ کارفخر درانی نےکہا کہ عمران خان صرف بشریٰ بی بی سے مشاورت کرتے ہیں،عمران خان نے ہی پارٹی چلانی ہے اور چلاتے رہیں گے ،تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ معیشت، دہشت گردی، بیروزگاری، مہنگائی ، غربت جیسے مسائل چھوڑ کر ہم نند ، بھاوج کے مسئلے میں پڑے ہوئے ہیں، تجزیہ کاربینظیر شاہ نے کہا کہ پارٹی کو پارٹی قیادت ہی چلا سکتی ہے ان کی ٹریننگ ہے ۔ ان کو پتہ ہے سسٹم میں کیسے چلنا ہے کیا کہنا ہے، کس حد تک کہنا ہے۔

بشریٰ بی بی یا عمران خان کی بہنیں پارٹی کی معاملات میں مداخلت کرنا چاہتی ہیں تو پھر انہیں پارٹی میں عہدے دے دیں۔

اہم خبریں سے مزید