کراچی( افضل ندیم ڈوگر) پولینڈ میں ایک نوجوان نے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے کیلئے کرایہ کے خوبصورت ہیلی کاپٹر سے اڑان بھر کر فضا میں (Merry ME) کے الفاظ اور دل کا نشان اسکیچ کرکے دل موہ لیا۔ فلائٹ ریڈار نے ہیلی کاپٹر کی پرواز سے فضا میں لکھے گئے الفاظ "میری می" اور دل کے نشان کی تصویر جاری کی ہے۔ فلائٹ ریڈار کے مطابق یکم دسمبر کو پولینڈ کے نواحی علاقے میں الیگزینڈر نامی نوجوان نے سرخ، سفید اور سیاہ رنگ کا خوبصورت ہیلی کاپٹر کرائے پر حاصل کیا اور پائلٹ کے ساتھ Bydgoszcz ایئرپورٹ سے دوپہر 12:38 بجے اڑان بھری۔ جب پرواز اختتام کو پہنچ رہی تھی تو پائلٹ جیسک نے الیگزینڈر کو پرجوش اشارہ کیا۔ الیگزینڈر نے اپنی محبوبہ اولیویا سے فلائٹ ریڈار پر اپنی پرواز کو ٹریک کرنے کا کہا۔ جیسے ہی اولیویا نے موبائل فون سے فلائٹ رڈار پر ہیلی کاپٹر کو ٹریک کیا تو پرواز کا روٹ دیکھتے ہی وہ "یس" کہتے ہوئے چیخ اٹھی اور اس کے ساتھ ہی الیگزینڈر نے شادی کی پیشکش کی خاص انگوٹھی نکال کر اپنی محبوبہ کو پہنا دی۔