ملتان( سٹاف رپورٹر ) جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا تھانہ الپہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن 60گھروں کی تلاشی ،110افراد کا کریمنل ریکارڈ چیک 14گاڑیوں کی چیکنگ کرتے ہوئے 2افراد کو گرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔جے ٹی ٹی ملتان نے حساس اداروں کے ہمراہ تھانہ الپہ کے مختلف علاقوں بستی صالہے مہے ،بستی نواب پور ، بستی نور پور ، جھوک وینس ، اڈا بند بوسن اور گرد نواح میں سرچ آپریشن کیا گیا آپریشن کے دوران ٹیم نے 60گھروں کی تلاشی لی گئی 110افراد کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا 14گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کرتے ہوئے کاغذات مرتب کیئے گئے جبکہ آپریشن کے دوران دو افراد کو گرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا اور تھانہ الپہ میں درج موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ کی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گرفتار ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔