ملتان ( سٹاف رپورٹر) ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ڈرائیور محمد نواز کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر لیبر اتحاد یونین کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس کے مہمان خصوصی سی ای او عبدالرزاق علی ڈوگر منیجر اپریشن انوار الحق کمپنی سیکرٹری کبیر خان تھے،تقریب میں لیبر اتحاد یونین کے جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان،صدر محمد رمضان،غازی یونین کی جنرل سیکرٹری عظمیٰ ارشد،سرپرست اعلی محمد ارشد،ملک اختر عباس جوئیہ،وحید رجوانہ جنرل سیکرٹری واسا اور دیگر عہدیداران موجود تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ا ی او عبد الرزاق علی ڈوگر،سمیع اللہ خان سیکرٹری جنرل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اورلیبر اتحاد یونین نے ہمیشہ ورکروں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے -