• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک مینجمنٹ کیلئے سٹی ٹریفک پولیس اور ایم ڈی اے کی مشترکہ سرگرمیاں

ملتان (سٹاف رپورٹر)ٹریفک مینجمنٹ کے لیے سٹی ٹریفک پولیس ملتان اور MDA ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مشترکہ سرگرمیاں جاری سی ٹی او ملتان سردار موارہن خان کی زیر نگرانی سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے ٹریفک مسائل کے حل کیلئے ملتان کے تمام اداروں سے کوآرڈینیشن کے ساتھ ورکنگ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایم جناح روڑ ،خانیوال روڈ ،افشار چوک ،چوک بی سی جی ،لاری اڈہ ،قزافی چوک اور میٹرو روٹ پر پیچ ورک اور روڈ ریپیرنگ کا کام جاری ہے۔ ان روڈز پر مکل سروے کے بعد روڈ مارکنگ اور چوکوں و چوراہوں پر زیبرا کراسنگ بنائی جارہی ہے۔ بوسن روڈ، ہیڈ محمد والا روڈ،حمزہ چوک اور بہاولپور بائی پاس چوک کو ری ڈیزائن کرنے پر ورکنگ جاری ہے۔
ملتان سے مزید