ملتان(سٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ فروشوں نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں از خود بڑا اضافہ کردیا ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق دودھ کی قیمت 180 روپے سے بڑھا کر 200 روپے جبکہ دہی کی قیمت 200 سے بڑھا کر 220 اور 230 روپے کلو کردی گئی ۔دودھ فروشوں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ لاگت بڑھ گئی ہے اس لیے قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔دودھ اور دہی کی قیمتوں میں حالیہ خود ساختہ اضافہ پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔