• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر۔ٹرینگ کا مقصد یونیورسٹی کے انتظامی عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔اختتامی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے یونیورسٹی کی ترقی کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا جدید انفراسٹرکچر، جیسے مکمل فعال اکیڈمک بلاک، تدریسی لیبارٹریاں، تحقیقاتی فارمز، جدید گریجویٹ لیبارٹری بلاک، ہاسٹل، اور کھیلوں کی سہولیات، طلباء کو تعلیم اور تحقیق کے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے،اس موقع پر ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان،ٹرینر سید صفدر شاہ اور آرگنائزرز بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید