• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو گھروں سے 90 لاکھ کے زیورات چوری، شہری 18 موٹر سائیکلوں سے محروم

اسلام آباد( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں ڈکیتی سرقہ باالجبر سٹریٹ کرائم ،نقب زنی اور چوری کی66وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ، طلائی زیورات،18موٹرسائیکل ،32موبائل فون اڑا لے گئے۔ایک موٹرسائیکل ،15موبائل فون اور نقدی گن پوائنٹ پرجبکہ 14موبائل فون جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ۔نقب زنی اور چوری کے 32مقدمات درج کرائے گئے ۔ کیپٹل پولیس نے11مقدمات درج کئے ۔ تھانہ کھنہ کے علاقے سے ایک موٹر سائیکل ،تھانہ ہمک ، انڈسٹریل ایریا اور سبزی منڈی کے علاقے سے موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔ تھانہ آبپارہ ، سنبل اور سبزی منڈی کے علاقوں میں تین گھر وں کے تالے ٹو ٹ گئے۔ تھانہ پیر ودہائی کے علاقے ڈھوک نجو میں مسعب احسان کے گھر کا تالا توڑکر نا معلوم چور 50 لاکھ روپے مالیت کے زیورات ،گھڑی اور موبائل فون لے کر چلتے بنے ۔تھانہ وارث خان کے علاقے آریہ محلہ میں سجاد حیدر کے گھر سے 40 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری ہو گئے ۔مدعی مقدمہ نے گھریلو ملازمہ پر شبہ ظاہر کیا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید