• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 4 لڑکیوں سمیت پانچ افراد اغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 4لڑکیوں سمیت پانچ افراد کو اغواءکرلیاگیا۔ تھانہ سٹی کو غلام مصطفےٰ نے بتایا کہ اس کی بیو ی (ر) کو کسی نے اغواء کرلیا۔ وہ گھر سے جاتے ہوئے 4بچوں، 12لاکھ روپے پرائز باؤنڈز، جیولری اور کپڑے وغیرہ بھی ساتھ لے گئی۔تھانہ رتہ امرال کے علاقےمیں مہندی عباس کو گاڑی میں سوار افراد اغواء کرکے لے گئے۔ تھانہ وارث خان کو حبیب الرحمٰن نے بتایاکہ اس کی ہمشیرہ (س) عمر 22 سال کو حبیب الرحمٰن جو میرا سابقہ بہنوئی ہے اغواء کر کے لے گیا۔تھانہ نصیرآباد کو رضا خان نے بتایاکہ اس کی بیٹی (ر) بی بی عمر 15 سال کو مخمینا اور دو نامعلوم اشخاص نے اغواء کرلیا ۔تھانہ دھمیال کو ذکیہ بی بی نے بتایا کہ اس کی ہمشیرہ(ث) بی بی عمر 19 سال اغوا ہوگئی۔
اسلام آباد سے مزید