• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی تعلیمی ادارے 30 دسمبر سے 8 جنوری تک بند رہیں گے

aاسلام آباد (نامہ نگار خصوصی، نامہ نگار) فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ماتحت تعلیمی ادارے 30 دسمبر 2024 سے 8 جنوری 2025 تک بند رہیں گے۔ اس سے قبل پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ اعلامیے کے مطابق چھٹیوں کا آغاز23دسمبر سے ہوا، اسکولز 13جنوری 2025 کو دوبارہ کھلیں گے۔ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری ونجی اسکولوں پر ہوگا۔
اسلام آباد سے مزید