• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم کی بصیرت نے مسلمانوں کو آزادی کی نعمت عطا کی‘ رانا مشہود احمد

راولپنڈی (جنگ نیوز) چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے قائداعظم محمد علی جناح‘ میاں نواز شریف کی سالگرہ اور کرسمس کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی بصیرت نے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کی نعمت عطا کی۔ قائد مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں اور ہمارا آئین تمام شہریوں کو مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ اس موقع پر قائداعظم محمد علی جناح، میاں نواز شریف کی سالگرہ  اور کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا۔
اسلام آباد سے مزید