• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو افراد قتل، حادثات میں بھی 2 جاں بحق، نامعلوم شخص کی لاش برآمد

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں میں 6افراد جان کی بازی ہارگئے۔بھائی نے جائیداد کے تنازع پر بھائی کی جان لے لی ۔ تھانہ ٹیکسلاکو اسرار خان نے بتایا کہ میرا ماموں راشد بھی ہمارے گھر میں تھا۔ گیٹ پردستک ہوئی میں باہر نکلا تو باہر مونا عرف کوڈو ، عبدالرحمٰن عرف مان علی کھڑے تھے۔ اسی اثناء میں راشد باہر نکلا تو دونوں ملزموں نے پسٹل سے راشد پر سیدھے فائر کئے جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔وجہ عناد یہ ہے کہ ماموں راشد،نعیم عرف مونا عرف کوڈو جو مقتول کا حقیقی بھائی ہے اور دیگر بہن بھائیوں سے جائیداد سے حصہ مانگتا تھا۔تھانہ آراے بازار کے علاقہ میں 29سالہ شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق عرفان پر مغل آباد میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کی ۔ادھر تھانہ مور گاہ کے علاقہ میں خواجہ کارپوریشن چوک میں واسا کے واٹرٹینکر کی ٹکرلگنے سے موٹر سائیکل پر سوار 17سالہ عبدالرافع جاں بحق ہوگیا۔تھانہ بنی کے علاقہ میں ایک نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملاجس کی لاش پولیس نے ہسپتال منتقل کردی ، پولیس کے مطابق متوفی بظاہر نشئی معلوم ہوتاہے ۔ وفاقی دارالحکومت میں ایک نوجوان سرکاری ملازم مارگلہ ہلز پر فرائض کی ادائیگی کے دوران حرکت قلب بند ہونے جان کی بازی ہار گیا ۔ 34 سالہ افتخار کی لاش اس کے والد محمد سلمان کے سپرد کر دی گئی ۔ متوفی محکمہ موسمیات میں ملازم تھا ۔ دریں اثناء کرنل شیر خان روڈ یو ٹرن پر تیز رفتار ٹینکر کی زد میں آ کر تحسین اللہ خان سکنہ فراش ٹاؤن ون جاں بحق جبکہ آصف سکنہ لکی مروت شدید زخمی ہو گیا ۔
اسلام آباد سے مزید