• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 2 گاڑیوں، 21 موٹرسائیکلوں سے محروم، سٹریٹ کرائم میں بھی لوٹ مار

راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 16موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،9افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے۔ اسلام آباد میں بھی 13 وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ایک کار 5 موٹر سائیکل 2 موبائل فون اور نقدی اڑا لی گئی ۔ 5گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔ تھانہ کھنہ اور انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں دو موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پرچھین لی گئی۔بہاری کالونی میں پیز اڈیلیوری کے لئے جانے والے محمد عمر سے2 نامعلوم ملزمان5ہزار روپے ،پیزا اوربوتل، ہسپتال کے قریب 2موٹر سائیکل سوار شفقت حسین کاموبائل ،دو افراد سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور نقدی چھین لی  گئی۔  خاتون سمیت دو افراد سے پرس چھین لئے گئے۔ تھانہ دھمیال کے علاقہ جٹال میں 3 نامعلوم ملزمان تنویر کے گھر زبردستی داخل ہوئے،گن پوائنٹ پر سب گھر کے افراد کو ایک کمرہ میں بند کر دیا اور گھر کی تلاشی لے کر طلائی سیٹ مالیتی اڑھائی تولے،ایک لاکھ 43ہزار روپے، موبائل فون لے کرفرار ہو گئے۔ ڈنگی کھوئی میں باقر حسین کی دکان کے چھت کا دروازہ توڑ کر 15 لاکھ روپے ،طلائی انگوٹھی ،شاہ خالد کالونی میں چودھری یاسر عباس کے بھائی کی جیکٹ سے ساڑھے سات لاکھ روپے ، چھوٹی بہن کے طلائی زیورات ساڑھے سات تولےاڑا لئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید