• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد میں دس کلو آٹے کا تھیلا 855، بیس کلو کا 1710 مقرر

راولپنڈی(راحت منیر /اپنے رپورٹر سے)پنجاب حکومت نے گندم اور آٹے کی قیمتوں کا اعلان کردیا ۔جنوبی پنجاب اور شمالی پنجاب کے لئے الگ الگ نرخ رکھے گئے ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں دس کلو آٹے کا تھیلا عوام کو 855 جبکہ 20 کلو والا 1710 روپے میں ملے گا۔ایکس مل ریٹ دس کلو 839 اور بیس کلو کا 1660 روپے ہوگا جبکہ گندم بمعہ بار دانہ شمالی پنجاب میں 2900روپے من کے حساب سے ریلیز ہوگی ۔ راولپنڈی کریانہ ایسوسی ایشن نے آٹے کے نرخوں کو مسترد کردیا ۔ پرویز سلیم بٹ صدر راولپنڈی کریانہ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں اصل اخراجات آٹا دوکانوں پر پہنچانے کا آ تا ہے ۔ حکومت اپنے نرخوں پر نظر ثانی کرے ۔
اسلام آباد سے مزید