• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم نے نظریاتی ریاست تشکیل دیکر تاریخ کا دھارا بدل دیا، حسین مقدسی

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ )تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستا ن کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاہے کہ حضرت عیسی ٰ نے بیمار معاشرے اور انسانوں کی مسیحائی کرتے ہوئے خاتم الانبیا ؐ کی آمد کی نوید زمانے کو سنائی۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے مدینہ کے بعد پہلی اسلامی نظریاتی ریاست تشکیل دے کر تاریخ کا دھارا بدل دیا۔سیرت امام حسن دہشت گردی کے انہدام اور امن کے قیام کا بہترین فارمولا ہے۔حکمران و سیاستدان اپنی ذات و جماعت کے خول سے باہر نکل کر ملک و قوم کے اجتماعی مفاد کو ترجیح دیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ولادتِ حضرت عیسیٰ ، دسترخوان شہزادہ صلح وامن حضرت امام حسن اوریوم ولادتِ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی مناسبت سے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دل سے عہدوپیمان کرے کہ دشمنانِ اسلام و پاکستان کی سازشوں کو ناکا م کردیں گے۔
اسلام آباد سے مزید