راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)باخبر ذرائع کے مطابق نیسپاک کا رنگ روڈ منصوبہ کی تعمیراتی سپرویژن کا معاہدہ ختم ہوگیا اورایک ماہ گزرنے کے باوجود تجدید ہوئی نہ ہی نیا معاہدہ کیا گیا ہے۔سپرویژن کنٹریکٹ کی مدت 12ماہ تھی جس کی مالیت136ملین روپےتھی۔ ذرائع کے مطابق نئی تعمیراتی سپرویژن کمپنی کیلئے بولی کا عمل نیسپاک معاہدے کے خاتمے سے قبل کیا جانا تھا۔ادھرراولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ(پی ایم یو)منصوبہ شروع ہوئے سوا برس گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہوسکا ۔منصوبہ کا آخری افتتاح 8اگست2023کو ہوا تھا۔پی ایم یو کیلئے جو پانچ افراد ہائر کئے گے تھےان میں سے بھی تین استعفے دے کر جاچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ایم یو کیلئے23آسامیاں منظور کی گئی تھیں۔