• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ایکشن پلان کی ہر شق پر خلوص نیت کیساتھ عمل کیا جائے،حسین مقدسی

راولپنڈی(اپنے نامہ نگار سے ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہا ہے کہ حقوق کی پامالی کاشکار خواتین دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا ؓکی سیرت وکردارکی پیروی کرکے معاشرے میں اپناکھویاہوامقام حاصل کرسکتی ہیں۔ حکمران وسیاستدان دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے شیطانی قوتوں سے جان چھڑائیں۔ نیشنل ایکشن پلان کی ہر شق پر خلوص نیت کیساتھ عمل کریں۔پاراچنارمیں بدامنی اور دہشت گردی کے واقعات قومی المیہ ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کو یوم شہادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا ؓکے موقع پرمجلس فاطمیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقدسی نے باور کرایا کہ خیبر پختو نخوا، بلوچستان دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں لیکن حکمران، سیاستدان ایکدوسرے کو نیچا دکھانے پر اپنی تمام تر قوت صر ف کر رہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید