اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ملک بھر میں ہلال احمر کی تمام برانچز کو فعال اور منظم بنانے کے پروگرام پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا۔ ہلال احمر پاکستان کے سربراہ سردار شاہد احمد لغاری نے اسلام آباد میں ہلال احمر خیبرپختونخوا برانچ کے وائس چیئرمین فرزند وزیر سے ملاقات کی۔ سردار شاہد احمد لغاری نے کہا کہ سیلاب 2022ء کے لاکھوں متاثرین کی بحالی اور روزگار کی فراہمی کا کام مکمل کر لیا گیا۔ ہلال احمر انسانیت کی بھلائی اور خدمت جاری رکھے ہوئے ہے۔