راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)محکمہ زراعت پنجاب کے زیر انتظام راولپنڈی ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی۔ نماز استسقاء میں محکمہ زراعت پنجاب کے افسران و عملہ، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، سیاسی نمائندوں اور یونیورسٹی کے اساتذہ و طلباء نے شرکت کی۔