پشاور (وقائع نگار )آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا کے چیئر مین حاجی محمد اقبال نے کہا ہے۔کہ خیبرپختونخوا کے تینوں کمپنیوں کو منافع بخش ادارے بناکر دم لینگے ۔محنت کش اپس میں اتفاق واتحاد کو برقرار رکھیں۔کوئی مائی کا لعل محنت کشوں کے جائز اور قانونی حق کو غضب نہیں کرسکتا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز ٹی اینڈ جی ڈوویژن پسکو پشاور کے دورہ کے موقع پر یونین عہدیداروں اور ورکروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات ونشریات گوہرعلی گوہر۔زونل چئیرمین جی ایس سی انور محمود.فضل منان۔ خانداد۔ مجیب اللہ ۔مدثر شاہ۔بلال احمد اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔صوبائ چیئرمین حاجی محمد اقبال نے مزیدکہا کہ سکالر شپ۔میرج گرانٹ معطل شدہ اہلکاروں کی بحالی ۔انسداد بجلی چوری اور نادہندہ صارفین سے بقایاجات کی وصولی کی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تینوں کمپنیوں میں سٹاف کی کمی کو دور کر کے محنت کشوں کی حوصلہ افزائی اور بہترین کارکردگی کے پیش نظر بونس کی منظوری دی جائے۔