پشاور(وقائع نگار)ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی اے کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کر تے ہوئے کارخانوں میں درجنوں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کو مسمار کر دیا۔ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں انتظامی افسران نے پی ڈی اے حکام کے ہمراہ کارروائی میں حصہ لیا۔ اس موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران کارخانو میں درجنوں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کے مطابق غیر قانونی تعمیرات وتجاوزات مافیا نے سڑک اور فٹ پاتھ پر قبضہ کیا ہوا تھا جس سے پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔