پشاور (لیڈی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پشاور سے ممبر قومی اسمبلی ارباب شیر علی نے وفاقی حکومت اور اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ پختونوں کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ بند کیا جائے، ایسا نہ ہو کہ پختونوں کے شکایات ادارون کے خلاف نفرتوں میں بدل جائے، پشاور پریس کلب میں پی ٹی آئی ضلع پشاور کے صدر عرفان سلیم اور آئی ایل ایف کے صوبائی جنرل سیکرٹری علی زمان ایدوکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ارباب شیر علی نے کہا کہ 24نومبر کو تحریک انصاف کے پر امن احتجاجی مارچ کے شرکا کی راہ میں جس طرح رکاوٹیں ڈالی گئیں، خصوصی طور پر25نومبر کی رات ڈی چوک پر جس بہیمانہ انداز میں ریاستی طاقت کا استعمال کیا گیا، کسی صورت قابل برداشت نہیں، اداروں کے بعض اہلکاروں نے اسی پر اکتفا نہیں کیا،بلکہ اس کے بعد راولپنڈی،اسلام اباد میں پختونوں کے خلاف جس طرح کی کاروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے، ہزاروں بیگناہ پختون اس وقت پنڈی، اسلام اباد اور اٹک کے مختلف تھانوں کے حوالات میں بند ہیں۔