• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیموتھراپی کے بعد پرنسس آف ویلز کی میزبانی میں کیرول سروس کا انعقاد

لندن (پی اے) کیموتھیراپی کے اختتام پر پرنسس آف ویلز نے شاہی ذمہ داریاں سنبھال لیں ،ویسٹ منسٹر ایبے میں شہزادی کی میزبانی میں کیرول سروس کا انعقاد، کیٹ بچوں میں گھل مل گئیں،یہ موم بتی جلانے کا ایک تہوار تھا لیکن چونکہ سال کے اختتام پر کیتھرین کی صحتیابی کے بعد پہلا بڑا پروگرام تھااور اس میں شریک بعض مہمانوں نے اس دوران بہت ہی مشکل وقت کا سامنا کیاتھا، اس لئے اس میں کچھ جدت تھی۔ تقریب میں شریک کم وبیش 1,600 مہمانوں میں ساؤتھ پورٹ میں چاقو کے حملے کی متاثرہ فیملیز بھی شریک تھیں۔ تقریب کا آغاز اولمپک سائیکلسٹ سر کرس Hoy نے، جن کو کینسر تشخیص کیا جاچکاہے، موم بتی جلاکر کیا ،شہزادی آف ویلز سروس میں کیتھرین اپنے تینوں بچوں پرنس جارج ،پرنس لوئس اور شہزادی چارلوٹ کے ساتھ شریک ہوئیں ،زمانہ قدیم کے ایبے میں منعقدہ یہ انتہائی پروقار اور جذباتی تقریب تھی۔ تقریب کو موسم سرما کے سرخ اور سبز رنگوں سے خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیاتھا اور قدیم مقبروں پر کرسمس کے درخت آویزاں کئے گئے تھے ،کیتھرین نے ایک چمکدار سرخ کوٹ زیب تن کررکھا تھا، جب انھوں نے گلوکارہ پالوما فیتھ کو بھی یہی رنگ زیب تن کرے دیکھا تو گلوکارہ سے کہا کہ یہ ایک خوشی کی تقریب ہے، ہر شخص نے سرخ رنگ پہن رکھا ہے۔ شہزادہ جارج اور شہزادی لوئس نے بھی اپنی والدہ کے کوٹ کے رنگ کی مناسب سے سرخ رنگ کی ٹائی لگا رکھی تھیں۔کرسمس کی سروس کے ساتھ یہ کیرول کی روایات شامل تھیں جس میں میوزک اور ریڈنگ شامل تھی، کیتھرین پرفارمرز کو داد دیتے ہوئے بہت پرسکون نظر آرہی تھیں۔شہزادہ ویلز نے بائبل سے ایک باب پڑھ کر سنایا اور اداکار رچرڈ ای گرانٹ نے چارلس ڈکنز کے لکھے ہوئے کرسمس کیرول کا ایک باب پڑھ کر سنایا ،پالومہ فیتھ ،اولیویا ڈین اور گریگوری پورٹر نے گیت اور کیرول سنائے ،اس تقریب کاپورا احوال آئی ٹی وی پر کرسمس کے موقع پر نشر کیاجائے گا۔ کیتھرین نے ایبے کے ساتھ اپنے تعلق اور اس میں اپنی شادی کے بارے میں گلوکارہ اولیویا سے اپنی یادوں کا تبادلہ کیا ۔تقریب کے شرکا میں 18 سالہ اولیویا بوڈچ بھی شامل تھیں، جو ایک چیرٹی کی جانب سے تنہائی کے شکار کینسر کے مریضوں کوچیرٹی کی جانب سے خطوط لکھتی ہیں ،شرکا میں لندن سے ڈیون ہالائی بھی شامل تھے، جو پھیپھڑوں کی شدید بیماری میں مبتلا ہیں اور جنھوں نے چیرٹی کیلئے عطیات جمع کرنے کیلئے آکسیجن سلنڈر کے ساتھ میراتھن میں حصہ لیاتھا۔

یورپ سے سے مزید