• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی چوک بند کرنے کا دور ختم ہو چکا، شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، بیرسٹر امجد ملک

مانچسٹر (ہارون مرزا) ایک سیاسی جماعت کی طرف سے بیرون ملک ہونے والے گالی کلچر ناچ گانے اور پاکستان میں عوام کے لیے سڑکیں بند کر کے ڈی چوک کو بند کرنے کادور ختم ہو چکا ہے اب ایسے شر پسندوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار او پی سی کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے اوورسیز پاکستانیوں کے بھرپور اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اور سیز پاکستانیوں کی اکثریت برطانیہ ‘بیلجیم‘ ہالینڈ‘ اسپین ‘اٹلی سعودی عرب‘ اور متدہ عرب امارات سے اس پروقار تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر آئی تھی۔ او پی سی کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ گالیوں،ناچ گانے سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کے کلچر نے ملکی معیشت کو وہ نقصان پہنچایا ہے جو دشمن ملک بھی نہیں پہنچا سکا مگر بس بھائی بس بہت ہو چکا۔ اب قانون اپنا راستہ اپنائے گا موجودہ حکومت نے دن رات محنت کر کے ملکی معیشت کو سنبھالا دیا ہے جو شخص پاکستان کے 12 موسم کا واویلا کرتا ہے وہ کرکٹ ٹیم کا اب کھلاڑی بھی منتخب نہیں ہو سکتا ۔ان کے دور میں پی آئی اے پر کسی دشمن ملک کی ایما پر دانستہ طور پر پابندی لگوائی گئی کیونکہ پی آئی اے سب سے بڑا زر مبادلہ کمانے کا ذریعہ تھا۔ مسلم لیگ نون نے پی آئی اے پر یورپی ممالک کے لیے پابندی ختم کروا دی ہے اور جلد ہی برطانیہ کے لیے فلائٹیں شروع کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے حکومت میں او پی ایف اور او پی سی جیسے اہم ادارے کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا گیا حتیٰکہ انہوں نے سب سے زیادہ کمائی برطانیہ سے کی تھی اور عمران خان نے ایک دفعہ بھی برطانیہ کا دورہ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں با کردار پر خدمت خلق سے سرشار نمائندے مقرر کیے جا رہے ہیں جو ایڈوائزری کمیٹی کے بھی ممبر ہوں گے۔ تقریب سے مختلف ممالک سے آئے ہوئے وفود کے ارکان نے بھی خطاب کیا اور مسلم لیگ نون کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انتھک قانونی ماہر اور اور انسانیت کے جذبہ سے سرشار امجد ملک کو او پی سی کا چیئرمین منتخب کیا ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ بیرسٹر امجد ملک بے شمار خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں ان سے اس سے بھی زیادہ اور بہتر کام لیا جا سکتا ہے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کے معروف صحافی و ادیب مرزا نعیم الر حمٰن نے کہا کہ تارکین وطن کو فوری طور پر ان کا جائز مقام دلایا جائے۔ ایئرپورٹ پر تارکین وطن کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جاتا ہے تارکین وطن کو کرپٹ مافیا اپنا آسان ترین شکار تصور کرتا ہے۔ بیرسٹر امجد ملک سے تارکین وطن کو بے شمار توقعات وابستہ ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی صدارت میں کانفرنس منعقد کی جائے۔ لاہور ہائی کورٹ بار کے سابق امیدوار جنرل سیکرٹری عبدالکریم نے او بی سی کو وکلاء کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور مطالبہ کیا کہ اوور سیز کمیونٹی کے مسائل حل کئےجائیں تاکہ انکو فوری طور پر ریلیف حاصل۔ ہو سادات برادری کے سربراہ سید فیض عباس نقوی نے کہا کہ اہل تشیع کی جانب سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اور ہم وزیراعلیٰ پنجاب کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بیرسٹر امجد ملک کو اس کا سربراہ مقرر کیا ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ان سے کوئی اعلی سطح کا کام لیا جائے ۔

یورپ سے سے مزید