• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹش لیبر پارٹی آئندہ کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی، برطانوی وزیراعظم

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹش لیبر پارٹی نےمقامی ہوٹل میں اپنا2024ء کا سالانہ گالا ڈنر منعقد کیا۔ تقریب میں وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اسکاٹش لیبر پارٹی کے لیڈر انس سرور شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح لیبر پارٹی نے اس سال ویسٹ منسٹر کے الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے، اس طرح اسکاٹش لیبر پارٹی انس سرور کی قیادت میں اسکاٹش پارلیمنٹ کے2026ء کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ انس سرور نے کہا کہ یوکے میں کنزرویٹو پارٹی کے طویل اقتدار کی طرح اب اسکاٹش لینڈ کے عوام بھی اسکاٹش نیشنل پارٹی کی پالیسیوں سے بری طرح تنگ آچکے ہیں اور اب بڑی شدت کے ساتھ تبدیلی چاہتے ہیں۔ انس سرور نے بتایا کہ ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر بزنس کی ترقی اور عوام کو ہر طرح کی سہولیات پہنچانا میری اولین ترجیحات ہیں۔ اسکاٹ لینڈ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری چیف آف باتھ ویل نے پاکستانیوں کی نئی نسل پر زور دیا کہ اگر وہ اپنا مستقبل محفوظ بہتر بنانا چاہتے ہیں تو مقامی سیاسی میں بھرپور حصہ لیں۔

یورپ سے سے مزید