• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر: عالمی چیمپئن مسلم باکسر ’’آرطر بیٹر بے‘‘ کے اعزاز میں استقبالیہ کا انعقاد

مانچسٹر (علامہ عظیم جی) عالمی چیمپئن مسلم باکسر آرطر بیٹر بے نے کہا ہے کہ مجھے بین الاقوامی سطح پر اللہ تعالیٰ نے 26مقابلوں میں ناقابل شکست بنایا،میری کامیابی سیدہ فاطمۃ الزہراؓ کی تسبیحات فاطمیہ ہیں جو رسولﷺ نے اپنی بیٹی کو بتائی تھیں اس کے علاوہ میری تسکین نماز میں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں سمائیل ایڈ کے محمد ابوبکر، کو نسلر چوہدری شہباز سرور کے استقبالیہ میں کیا۔ عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن نے کہاکہ ان کے رول ماڈل نبی اکرمﷺ، سیدنا حضرت ابوبکر صدیق ؓ سیدنا عمر ؓ سیدنا علیؓ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فتح پر اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کرتے ہیں ،مسلمان نوجوانوں کو اللہ اور رسولﷺ کے احکامات پر چلتے ہوئے دنیا کے ہر شعبہ زندگی میں نمایاں مقام حاصل کر نے کی کوشش اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ انھوں نے سمائیل ایڈ کے محمد ابوبکر اور کونسلر چوہدری شہباز سرورکی کاوشوں کو سراہا۔ استقبالیہ میں ممبر پارلیمنٹ افضل خان نے عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن کے مانچسٹر آنے کا خیر مقدم کیا ۔اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ اینڈریو، بلیک سٹون کے چوہدری طاہر صدیق، ڈاکٹر لیاقت ملک ،صاحبزادہ احمد وقار بیگ قادری، علامہ افتخار سیالوی، استاد محمد صفدر ،باکسر ہارون خان، سلور چیمپئن کامن ویلتھ پاکستان عبدالخان، اختر ملوانہ، سجاد سرور،بیرسٹر عابد، سٹی مانچسٹر فٹ بال کلب کےڈاکٹر عبداللہ بن صلاح، لارڈز میئر مانچسٹر یاسمین ڈار کے علاوہ کاروباری ،کمیونٹی شخصیات، علماء، وکلاء ڈاکٹرز اور پروفیشنلزنے شرکت کی۔استقبالیہ میں تلاوت قرآن پاک جلال الدین سرور نے کی ،قاری معین اختر نے قرآن کریم کی آیات کا انگریزی ترجمہ اور تشریح بیان کی، نظامت مارکس نثار نے کی۔علاوہ ازیں عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن کے اعزاز میں بلیک برن لنکا شائر میں بھی تقریب منعقد کی گئی جس میں برطانیہ میں مقیم مختلف مسلم ممالک کے علماء، بزنس مینوں اور کمیونٹی رہنماؤں نے مسلم عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن باکسر کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر شیخ ابراہیم، علامہ شاہجہان مدنی، علامہ عاصم، امجد مغل اور دیگر بھی موجود تھے۔

یورپ سے سے مزید