لیڈز(جنگ نیوز)عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر کامریڈ بابا جان اور سیکرٹری تعلیم و تربیت اخون بائے نے گزشتہ دنوں وادی اشکومن کے مختلف گاوں کا تین روزہ دورہ کیا ۔انہوں نے مقامی عوامی نمائندوں، عمائدین اورنوجوانوں سے گفتگو کی۔ عوامی ورکرز پارٹی جی بی کے صدر کا وادی ایمت پہنچنے پر نوجوان نمبردار شیدرسول، صدر ایمت یوتھ آدینہ سمیت نوجوانوں، بزرگوں اور طالبات نے ہار پہنا کر استقبال کیا۔عوامی ورکرزپارٹی کے رہنماؤں نے علاقہ معززین سے گفتگومیں موجودہ صورتحال، عوامی مسائل اور پارٹی پروگرام سے آگاہ کیا۔