• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم بین الصوبائی گیمز 13 سے 19 دسمبر اسلام آباد میں ہونگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم بین الصوبائی گیمز 13سے19دسمبر تک اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے جس میں مجموعی طور پر15کھیلوں کے مقابلے ہوں گے،ان میں ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، فٹبال، ہاکی، جوڈو، کبڈی، کراٹے، اسکواش، تیراکی، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، والی بال، ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ شامل ہیں۔ انفرادی اور ٹیم مقابلوں میں مرد و خواتین کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے،گیمز کی انعامی رقم 2 کروڑ روپے رکھی گئی ہے،ان مقابلوں میں 22 سال سے کم عمر کھلاڑی حصہ لیں گے۔گولڈ، سلور اور برانز میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو 20,15,10ہزار روپے نقد ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔ گیمز میں چاروں صوبوں ، گلگت، اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے مرد اور خواتین کھلاڑی شریک ہوں گے، گیمز کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

اسپورٹس سے مزید