کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی کے کسی بھی ایونٹ میں متبادل ٹیم کو شامل کر نے کے لئے اس ٹیم کے بورڈ کو کم سے کم 15دن دینا لازمی ہوتا ہے، اسی پس منظر میں آئی سی سی نے بنگلہ دیش کو جمعرات تک اپنی شرکت کو کنفرم کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے، تاکہ متبادل ٹیم اپنے دستیاب کھلاڑیوں میں سے حتمی دستے کا انتخاب کر سکے اور میزبان ملک ان کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزے کے عمل کو تیزی سے مکمل کرسکے، اسکاٹ لینڈ عالمی رینکنگ میں 14ویں نمبر پر ہے۔ اس کی شمولیت کا امکان زیادہ ہے۔