کراچی (شکیل یامین کانگا) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سابق جنرل سیکرٹری شاہد کھوکھر کوچیف +پریٹنگ آفیسر (سی او او) کے مقررکردیا گیا ہے۔ شاہد کھوکھر فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے ممبر کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ نچلی سطح سے پاکستان فٹبال بال کا حصہ بننے والے شاہد کھوکھر نے اپنی اعلیٰ صلاحیتوں سے فیڈریشن میں بتدریج آگے کا سفر طے کیا۔ پاکستان میں فٹبال کے 10 سالہ بحران کے حل میں بھی انہوں نے کردار ادا کیا۔