• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر19ورلڈ کپ:آسٹریلیا کے ہاتھوں جاپان کو شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انڈر 19ورلڈ کپ کر کٹ ٹور نامنٹ میں منگل کو ونڈہوک نمیبیا میں آسٹریلیا نے جاپان کو 8 وکٹ سے شکست دے دی، جاپان نے ہیو گوتانی کیلی کے79 رنز کی مدد سے 8 وکٹ پر201 رنز بنائے۔ کورے نے3وکٹ لئے۔ آسٹریلیا نے دو وکٹ پر 204 رنز بناکر میچ 8وکٹسے جیت لیا۔ول ملاجزوک نے 102رنز اسکور کئے ۔ ناٹش سموئیل 60رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بولاوایو میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کا میچ بے نتیجہ رہا، نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ پر51 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔
اسپورٹس سے مزید