کراچی(اسٹاف رپورٹر) انڈر19ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم جمعرات کو اپنے گروپ کے آخری میچ میں میزبان ز مبابوے کو زیر کرکے پیشقدمی کیلئے پرعزم ہے۔ ایونٹ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دی جبکہ انگلینڈ کے خلاف 37 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دریں اثنا ٹور نامنٹ میں بدھ کو انگلینڈ404 رنز چھ کھلاڑی آئوٹ نے اسکاٹ لینڈ کو252 رنز سے شکست دی، بین میس نے117 گیندوں پر18 چوکوں اور8 چھکوں کی مدد سے191 جبکہ جوزف مورس نے81رنز بنائے ۔ ناکام ٹیم نے جواب میں 152رنز بنائے۔ ایک اور میچ میں افغانستان نے تنزانیہ کو 9وکٹ سے مات دی، تنزانیہ کی ٹیم صرف85رنز بناسکی ، نورستانی عمر زئی نے نو رنز کے عوض پانچ وکٹ لئے ، فاتح ٹیم نے ایک وکٹ پر88رنز بناکر میچ جیت لیا۔