کراچی(اسٹاف رپورٹر )پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے پانچویں رائونڈ کے پہلے دن بدھ کو او جی ڈی سی ایل اور واپڈا کے میچ میں 12وکٹیں گر گئیں۔او جی ڈی سی ایل کی ٹیم 159رنز پر آئوٹ ہوگئی، دانش عزیز نے69رنز بنائے ۔ نقیب اللہ نے36رنز دے کر پانچ وکٹ لئے، جواب میں واپڈا نے2 وکٹ پر56 رنز بنائے تھے۔ اسٹیٹ بنک کے خلاف ساحر ایسوسی ایٹ نے سات وکٹ پر229 رنز اسکور کئے ۔ محمد محسن خان 62 اور محمد سلیم59 نے رنز بنائے ۔ سوئی ناردرن نے کھیل کے اختتام پر غنی گلاس کے خلاف چار وکٹ پر308 رنز بنائے ہیں، مبشر خان 113 اور اویس ظفر71 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں ۔ سرکاری ٹی وی نے کے آر ایل کیخلاف 6 وکٹ پر348رنز بنائے۔ شمائیل حسین نے 111، محمد طحہ87 اور وقارحسین نے69رنز بنائے، محمد حمزہ نے تین وکٹ لئے۔