• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش یوٹرن نہیں لے گا، قانونی قدم اٹھانے کا اشارہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت اور کرکٹ بورڈ کاورلڈ کپ کے حوالے سے یوٹرن کا امکان نہیں ۔ کہا جارہا ہے کہ حکومت اپنے موقف پر سختی پیدا کرے گی اور بنگلہ دیش کو نکالے جانے پر قانونی قدم بھی اٹھایا جاسکتا ہے، جس کیلئے انٹر نیشنل اولمپکس کمیٹی سے بھی مدد لی جاسکتی ہے، بنگلہ دیشی حکام موقف اپنائیں گے کہ بھارت سکیورٹی کی بنیاد پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سمیت متعدد مقابلوں اور باہمی سیریز میں مقام تبدیل کرواچکا ہے۔ ہم جانتے تھے کہ ہمارا مطالبہ نہیں مانا جائے گا لیکن ہم یہ دوہرا معیار دنیا کو دکھانا چاہتے تھے۔ تاہم میڈیا کے ایک حلقے نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگلہ دیش کسی دوسرے شہر میں کھیلنے پر رضامند ہوسکتا ہے ۔

اسپورٹس سے مزید