• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ نیلامی سے قبل کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹیگریز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل 11 میں کھلاڑیوں کی نیلامی سے قبل مقامی کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹیگریز سامنے آگئیں ۔ امکانات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان، عماد وسیم اور نسیم شاہ کو پلاٹینم میں برقرار رکھا جائے گا، صاحبزادہ فرحان گولڈ جبکہ سلمان علی آغا اور محمد نواز ڈائمنڈ سے پلاٹینم ، کراچی کنگز کے حسن علی ڈائمنڈ سے پلاٹینم ، عباس آفریدی پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں جائینگے ،شان مسعود ڈائمنڈ ، لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی، فخر زمان اور حارث رؤف پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار ہیں ۔ بابر اعظم اور صائم ایوب پلاٹینم، محمد حارث ڈائمنڈ سے گولڈ میں چلے گئے۔ ملتان سلطانز کے محمد رضوان پلاٹینم میں چلے گئے۔

اسپورٹس سے مزید