میلبورن (جنگ نیوز) آسٹریلین اوپن میں خواتین سنگلز میں جاپان کی ناؤمی اوساکا نے کروشیا کی اینٹونیا روجچ کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر دوسرے مرحلے میں جگہ بنا لی۔ دفاعی چیمپئن میڈیسن کیز نے بھی کامیابی کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کیا۔ دیگر میچز میں انڈونیشیا کی جینس جین نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے کینیڈا کی لیلیٰ فرنینڈز کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرا کر تاریخ رقم کر دی۔