• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹی 20 کپ، اسٹالینز کی پینتھرز کو 35 رنز سے شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے دن پنڈی اسٹیڈیم میں اسٹالینز نے پینتھرز کو 35 رنز سے شکست دے دی۔ دوسرے میچ میںاسٹالینز کی ٹیم نے مقررہ اوورزمیں 3 وکٹ پر216 رنزبنائے،جواب میں پنتھرز181رنز بناسکی۔حیدر علی نےچار چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 26گیندوں پر54رنز بنائے۔ مبصر خان 29 ،عمر صدیق 24، عماد بٹ 23، رضوان محمود 16 اور محمد ابتسام نے 12 رنز بنائے۔اسٹالینز کے محمد علی اور عثمان طارق نے 3 ،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں حسین طلعت نے ناقابل شکست 101رنز کی اننگزکھیلی۔حسین طلعت کی 50گیندوں پرمشتمل اننگزمیں تین چھکے اور 12چوکے شامل تھے۔کپتان محمدحارث 56 ، یاسرخان 27 اور معاذ صداقت نے 19رنزبنائے۔پینتھرز کےمحمد ابتسام نے دو اور محمد عمر نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے پہلے میچ میں مارخورز نے لائنزکو 4وکٹ سے شکست دےدی ۔ کپتان افتخاراحمد 42اور سعد مسعود 26رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔فخرزمان 28، سرور آفریدی 16 اور محمد نوازنے 11رنزبنائے۔لائنز کے محمد سلمان نے 21رنز دےکر چار وکٹیں حاصل کیں۔شاہدعزیز دو اور عامر یامین نے ایک وکٹ حاصل کی۔مارخورز کی ٹیم نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورزمیں 7 وکٹ پر 150رنز بنائے تھے۔اویس ظفر 40رنزبناکرناقابل شکست رہے۔حسن نواز 22 اور روحیل نذیرنے 16 رنز بنائے۔ کپتان امام الحق 13 ، شاہد عزیز 11 رنزاسکورکیے۔

اسپورٹس سے مزید