کراچی (اسٹاف رپورٹر)خیبر پختونخواہ نےسہ فریقی ٖڈس ایبل 20 کرکٹ کپ 2024 جیت لیا فائنل میں کے پی کے نے پنجاب کو16 رنز سے شکست دی۔ فائنل میں ٹاس جیت کر پنجاب پی ڈی نے کے پی کے کو بیٹنگ دی اور فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اورز میں 4 وکٹوں 166 رنز بنایے۔ محمد نعمان نے 26 گیندوں پر 4چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 33 رنز اسکور کئے، مطلوب قریشی نے 26 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 28 رنز بنائے۔ رحمت اللہ نے 20 گیندوں پر 29 رنز ناٹ آوٹ 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے بنائے۔ اوسامہ ارشد نے 2 وکٹیںحاصل کیں۔جواب میں پنجاب پی ڈی کی ٹیم 18ویں اوورز میں 153رنز پر آوٹ ہوگئ پنجاب کی جانب کی جانب سے حذیفہ خان نے 18 گیندوں پر جارحانہ 45رنز 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے بنائے، محمد ارسلان نے 17 گیندوں 36 رنز میں 3 چوکے لگایے۔کے پی کے کی جانب سے میڈیم پیسر حماد شوکت نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 29رنز کے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تنویر احمد اور آصف کچھی نے دو دو وکٹیں حاصل لیں۔ اختتام پر مہمان خصوصی سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے سینئر جی ایم نیشنل اسٹیڈیم ارشد خاننے انعامات تقسیم کئے۔