کراچی( اسٹاف رپورٹر )موچکو پولیس نے حب بلوچستان کے منشیات سپلائر کو لاکھوں روپے مالیت کی آئس سمیت گرفتار کر لیا۔ملزم کو موٹرسائیکل پر منشیات لے کر آتے ہوئے حب بائی پاس سے گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم سید حیدر علی شاہ کے قبضہ سے 508گرام آئس برآمد ہوئی۔ ملزم ریکارڈ یافتہ عادی کریمنل ہے جسکے خلاف حب سٹی بلوچستان میں 12مقدمات جبکہ کراچی میں بھی ایک مقدمہ درج ہے۔ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔