ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 6 مقدمات کا اندراج نا معلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا۔ تھانہ گشت اور بی زید کے علاقے موٹر سائیکل سوار ملزمان ثناء اللہ اور حسن مصطفی کے موبائلز فونز چھین کرفرار ہوگئے ، محمد کامران، ایوب،محمد ایوب اور اکمل کی موٹر سائیکلیں، موبائل، فونز سمیت دیگر سامان چوری ہو گئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے کار روانی شروع کر دی۔