پشاور(جنگ نیوز) پشاور، جو کہ "پھولوں کا شہر" کہلاتا ہے، اپنے بھرپور ثقافتی ورثے، رنگین پھولوں کی روایات، اور فطرت سے گہری وابستگی کے لیے مشہور ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ پشاورنے اس شہر کے تاریخی اور ثقافتی جوہر کو محفوظ رکھنے کے لیے جو اہم کردار ادا کیا ہے، وہ بے مثال ہے۔ ان میں سے ایک اہم سالانہ روایت "گل داودی کی نمائش " ہے، جو پشاور کے ثقافتی ور ثے کا ایک نمایاں حصہ بن چکا ہے اور شہر کی قدرتی خوبصورتی اور متحرک روح کا عکاس ہے۔گذشتہ کی طرح امسال بھی دسمبر میں، کنٹونمنٹ بورڈ پشاور 48 ویں گل داودی کا انعقاد کر رہا ہے، جو تقریباً پانچ دہائیوں پر محیط ایک زبردست روایت ہے۔ یہ نمائش شہر بھر کے لوگوں، مقامی رہائشیوں، اور فطرت سے محبت کرنے والوں کو ، گل داودی کی رنگوں، اشکال اور اقسام کی نمائش سے محظوظ کرنے کے لیے ،جوڑے رکھتی ہے۔ یہ نمائش پشاور کے لوگوں خصوصاً پشاور کینٹ کے رہائشیوں کے لیے ایک تحفہ بن چکا ہے، جو فطرت سے اپنے تعلق کا زوق رکھتے ہیں اور شہر کی ثقافت کو جِلا بخشتے ہیں۔