• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول نافرمانی کی تحریک بھی اسلام آباد کال کی طرح ناکام ہوگی، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاستداں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی تحریک بھی اسلام آباد کاذل کی طرح ناکام ہوگی،عمران خان نے اپنے یوٹیلیٹی بلز جمع کراکر کار کنوں کے گھروں کی بجلی اور گیس کٹوادی تھی، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاکستان کی معاشی صورت حال کو خراب کرنے کی کوشش کی، جب بھی معیشت مضبوط ہونے لگتی ہے ان کی جانب سے احتجاج اور دھرنے شروع ہوجاتے ہیں جس کا مقصد پاکستان کو غیر ملکی اشارے پر تباہ کرنا ہے،اس وقت جبکہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان آ رہے ہیں پی ٹی آئی ان کے اعتماد کو برباد کرکے انہیں بھگانا چاہتی ہے جس میں انہیں کامیابی نہیں ملے گی، پی ٹی آئی کی ماضی میں سول نافرمانی کی تحریک بھی ناکام ہوچکی ہے،عمران خان نے اپنے یوٹیلیٹی بلز جمع کراکر کار کنوں کے گھروں کی بجلی اور گیس کٹوادی تھی، اس بار قوم ان کے جھانسے میں نہیں آئے گی،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت بات چیت اور افہام وتفہیم کا راستہ اختیار کرے جس میں ان کی سیاسی بقاء اور حب الوطنی بھی نمایاں ہوگی، انتشار اور اختلافات سے سیاسی جماعتیں تنہائی کا شکار ہوجاتی ہیں جبکہ کار کن بد دلی کا شکار ہوجاتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید