• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی وزیراعظم کو مدارس بل پر فضل الرحمٰن کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت

لاہور (صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا ءمیں پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس دوران ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر میاں نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ہدایت کی ہے کہ مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کیے جائیں۔ نواز شریف نے وزیراعظم کو ملکی معاشی صورتحال میں بہتری خصوصا اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے نواز شریف کو ایس آئی ایف سی کے تناظر میں بیرونی سرمایہ کاری میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں 26نومبر کے واقعات اور سول نافرمانی کی کال پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملکی سلامتی اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا۔ نواز شریف اور وزیراعظم نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ ملکی ترقی کی راہ میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی تو شہباز شریف نے کہاکہ سربراہ جے یو آئی کو مدارس بل پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید