• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہادر آباد میں ملزمان کی فائرنگ، پاک آرمی کا جوان شہید

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بہادر آباد آدم جی نگر میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے پاکستان آرمی کے جوان کو شہید کردیا۔تفصیلات کے مطابق بہادر آباد تھانے کی حدود آدم جی نگر مریم مسجد کے قریب گھات لگائے مسلح ملزم کی فائرنگ سے پاکستان آرمی کے لانس نائک 47 سالہ عدنان عباسی ولد ابراہیم عباسی شہید ہوگیا۔واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کئے اور شہید اہلکار کے جنازے اور اسپتال منتقل کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ شہید اہلکار ملیر کینٹ میں تعینات تھاجبکہ اسکی رہائش بہادر آباد تھانے کی حدود میں ہے ،اتور کی رات وہ بہادر آباد تھا نے کی حدود میں واقع اپنے سسرال کے گھر سے واپس آرہا تھا کہ آدھے گھنٹے سے گھات لگائے ملزم نے اسے نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ملزم نے پاکستان آرمی کے جوان عدنان عباسی کو نشانہ بنانے کے بعد اسکا موبائل بھی اپنے ساتھ لے گیا ہے۔شہید اہلکار کے کزن بلال نے بتایا ہے کہ اسکا آبائی تعلق ایبٹ آباد سے ہے اور وہ 2بچوں کا باپ تھا۔

اہم خبریں سے مزید