• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متروکہ وقف املاک،31 ہزار کمرشل پراپرٹیز کا کرایہ سروے کیلئے 15 دسمبر ڈیڈ لائن

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) متروکہ وقف املاک بورڈ کی ملک بھر میں واقع 31ہزار کمرشل پراپرٹیز کے کرایہ کا مارکیٹ ریٹ کے مطا بق سروے کا کام 15دسمبر تک مکمل کرنے کا ٹاسک دیاگیا ہے۔ سروے مکمل ہونے کے بعد نئی شرح کے نفاذ سے قبل دو ماہ میں سروے رپورٹس کی تصدیق( Verification )کا عمل مکمل کیا جا ئےگا۔تصدیق کے بعد کرایوں کی نئی شرح کا اطلاق کیا جا ئے گاجس سے بورڈ کی اآمدن میں 600فی صد اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ذ رائع کے مطابق کرایہ کا اآخری سروے 2006میں کیا گیا تھا۔ اس وقت کمرشل جائیدادوں کا کرایہ مارکیٹ سےبہت کم ہے۔ سپریم کورٹ نے جون 2024میں کرایہ داروں کی در خواستیں نمٹاتے ہوئے حکم دیاتھا کہ بورڈ مارکیٹ کا سروے کرائے اور بورڈ کی کمرشل جائیدادوں کے کرایہ کا از سر نو تعین کرے۔ سپر یم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں متروکہ وقف املاک بورڈ نے یکم ستمبر کو سروے شروع کیا۔ ملک کے27اضلاع میں بورڈ کی کمرشل پراپرٹیز ہیں۔ سروے مکمل کرنے کا ابتدائی ہدف 31اکتوبر مقرر کیا گیا تھا۔ پھر اس ہدف میں 30نومبر تک تو سیع کی گئی ۔ اب اآخری ڈ یڈ لائن 15دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ بورڈ کے سیکر ٹری فرید اقبال نے تمام اضلا ع کے ڈپٹی ایڈ منسٹریٹرز اور ایڈ منسٹریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ سروے کو ہرصورت میں پندرہ دسمبر تک مکمل کیا جا ئے تاکہ اس کے بعدتصدیقی عمل کو شروع کیا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید