• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم شہدا، جناح گراؤنڈ اور اطراف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم انٹر نیشنل کے تحت پیر کو منائے جانے والے یوم شہدا کے سلسلہ میں جناح گراؤنڈ اور اطراف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں،اتوار کی شام سے ہی جناح گراؤنڈ جانے والے راستوں پر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ مکا چوک، عائشہ منزل،یاسین آباد قبرستان کی جانب آنے جانے والی دونوں سڑکوں اورراستوں پر بھی پولیس اور رینجرز لگادی گئی ہے، تاہم اتوار کی شب اس علاقے میں کاروبار زندگی بحال رہا ،ٹریفک کی روانی بھی متاثر نہیں ہوئی۔ اس علاقہ میں گلیوں میں بھی پولیس اہلکار موٹر سائیکلوں اور موبائل میں گشت کرتے رہے۔
اہم خبریں سے مزید