• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو: ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کا فیصلہ محفوظ

د دادو/میہڑ( نامہ نگاران ) ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے تہرے قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے سماعت کے دوران کیس کا فیصلہ محفوظ کیا جبکہ وکلاء کے مطابق عدالت محفوظ شدہ فیصلہ30مارچ کو سنائے گی، واضح رہے کہ یہ واقعہ 8سال قبل تحصیل میہڑ میں پیش آیا تھا جس میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کو قتل کر دیا گیا تھا، مقدمے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے دو ارکانِ صوبائی اسمبلی سمیت مجموعی طور پر 8ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان میں رکن صوبائی اسمبلی سردار احمد چانڈیو، برہان خان چانڈیو اور سابق ایس ایچ او کریم بخش چانڈیو بھی شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید