• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، علاقائی کشیدگی کے باعث دوبارہ فروخت کا دباؤ، 831 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج، علاقائی کشیدگی کے باعث دوبارہ فروخت کا دباو ،کاروباری ہفتے کے اختتام پر مندی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں831پوائنٹس کی کمی،54.44فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی سرمایہ کاری مالیت 89ارب 9کروڑ 52 ہزار روپے گھٹ گئی،کاروباری حجم بھی 22.55 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق پاک افغان کشیدگی کے باعث کاروباری ہفتے کے آخری روز سرمایہ کاروں میں خوف اور بے چینی دیکھنے میں آئی جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی مندی کا رحجان دیکھنے میں آیا اگرچہ ایک موقع پر مالیاتی اداروں نے مارکیٹ کو سہارا دینے کی کوشش کی اور چند سیکٹرز میں خریداری سے انڈیکس میں 486 پوائنٹس تک کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا لیکن یہ سہارا عارضی ثابت ہوا۔
اہم خبریں سے مزید